تحقیق و جستجو انسانی زندگی کا خاصہ اور جوہر ہے اور قوموں کے عروج کا اہم تقاضا ۔ اس سفر کو جاری رکھنے کے لیے ایک طرف جہاں علمی و تحقیقی عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، وہاں میدانِ تحقیق میں نوآمیز اہلِ قلم اور تحقیق کاروں کی آمد بھی ناگزیر ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز میں علمی و فکری اور رہنما نشستوں کی رُوداد پر مبنی ادارے کی ایک کتاب تحقیق: تصورات اور تجربات کے عنوان سے سامنے آئی ہے۔ جس میں پروفیسر خورشیداحمد، ڈاکٹر سفیراختر اور ڈاکٹر عمرچھاپرا نے اسلامی تصورِ تحقیق، تحقیقی عمل میں سیاق و سباق کی اہمیت، تحقیق کا سفر، کتاب پر تبصرے کا فن اور عالمی مالیاتی بحران پر ایک نظر جیسے موضوعات پر گفتگو کی ہے۔
تحقیق : تصورات اور تجربات، پروفیسر خورشیداحمد، ڈاکٹر سفیراختر، ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا۔ ناشر: انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز، اسلام آباد۔ صفحات: ۱۱۲۔ قیمت: ۲۵۰روپے۔
تحقیق : تصورات اور تجربات، پروفیسر خورشیداحمد، ڈاکٹر سفیراختر، ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا۔ ناشر: انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز، اسلام آباد۔ صفحات: ۱۱۲۔ قیمت: ۲۵۰روپے۔
0 comments:
Post a Comment