Friday, 24 May 2013

رمضان ڈائری

| |
نبی مہربانؐ کا فرمان ہے کہ ’’جس کا آج اس کے گزشتہ کل سے بہتر نہیں وہ تباہ ہو گیا‘‘ ماضی کی روشنی میں حال اورمستقبل کو بہتر بنانے کے لیے سوچ بچار اور غوروخوض کے ساتھ ساتھ انسانی زندگی میں عمل کی جانب قدم بڑھانے کا سلسلہ تمام عمر جاری رہتا ہے۔ جتنی پابندی، مستعدی اور ذوق و شوق کے ساتھ یہ کام ہوتا ہے اتنا اتنا اعمال کے توشہ میں اضافہ اور نکھار پیدا ہوتا چلا جاتا ہے۔ اعمال کا حسن ہی زندگی کا حسن ہے اور اعمال کی یہ خوبصورتی دنیا و آخرت میں جنت کی ضمانت ہے۔
ادارہ اسلامی نظامت تعلیم نے رمضان المبارک کو بہترین طریق پر گزارنے کے لیے ’’رمضان ڈائری‘‘ سکولز وکالجز کے طلبا و طالبات کے لیے مختصر لیکن خوبصورت اور جامع انداز میں ترتیب دی ہے۔ جس میں پہلے روزہ سے لے کر تیسویں روزے تک، ہر صفحہ پر ایک روزہ کے تحت اچھی بات ، روشنی کے عنوان سے آیات قرآنی و احادیث مبارکہ کا ترجمہ، آج کی دعا کے عنوان سے ۳۰ مختلف دعائیں، یومیہ جائزہ، کیا آپ جانتے ہیں؟ کے عنوان سے فقہی مسائل اور عملی کام کے لیے مکمل خاکہ فراہم کیا ہے۔ رمضان ڈائری کے ذریعے نیکیوں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے اور سبقت لے جانے کی ترغیب دی گئی ہے۔ ’’نیکیوں کے موسم بہار‘‘ میں انسان کے لیے اپنے رب کی رضا کی جانب بڑھتے قدموں کا جائزہ، الگسکور کارڈ کا آئیڈیا اور رمضان کے تین عشروں کا الگ الگ سکور کارڈ بھی مہیا کیا گیا ہے جس میں پندرہ سے بیس سوالات دیے گیے اور ان کی سکورنگ کے لیے الگ سے جگہ دی گئی ہے جس کے ذریعے ہرفرد اپنے آپ کو جانچ اور پرکھ سکتا ہے کہ وہ اس عشرے میں کتنی نیکیاں کما سکا۔ سکور کارڈ کے ذریعے والدین اور سکولز و کالجز، طلبا کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں۔ رمضان ڈائری سے نہ صرف طلبہ بلکہ ہر طبقہ زندگی اور ہر عمر کے افراد استفادہ کر سکتے ہیں اور رمضان المبارک کو رب کی رضا کے حصول کا ذریعہ بناتے ہوئے نیکیوں کا وافر توشہ جمع کر سکتے ہیں۔ مختصر مگر جامع انداز میں رہنمائی فراہم کرنے والی ’’رمضان ڈائری‘‘ خوبصورت گٹ اپ اور مناسب قیمت کے ساتھ ادارہ اسلامی نظامت تعلیم سے حاصل کی جا سکتی ہے۔


نام: رمضان ڈائری صفحات:۳۲،قیمت:۳۰ روپےترتیب و پیشکش :ادارہ اسلامی نظامت تعلیم پاکستان منصورہ ملتان روڈ 
لاہور فون:۳۵۴۱۷۰۱۱۔۰۴۲ 

0 comments:

Post a Comment