خرم مراد تحریک اسلامی کے اہم رہنما تھے، ان کی تقریریں اور تحریریں، نہایت عمدہ، جاندار لوازمہ لیے ہوتی ہیں، انہوں نے اپنی تحریکی زندگی میں ہی بلاشبہ سینکڑوں تقاریر کیں۔ اب منشورات ان کو اچھے معیار پر پیش کر رہا ہے، احیائے اسلام اور معلم، ان کی اساتذہ سے گفتگو ہے، جس میں انہوں نے دل کے تار چھیڑے ہیں، شعور آگہی اور بیداری کا پیغام دیا ہے۔
تعلیمی میدان اور اس میں کام کرنے والے ہمیشہ ہی بہت اہم رہے ہیں یہ دراصل دلوں کی دنیا بدلنے ، نئی نسل کو بنانے سنوارنے اور مقاصد جلیلہ سے ہم آہنگ کرنے کا کام ہے جو ’’استاد‘‘ سرانجام دیتا ہے، یہ ان کے اساتذہ سے خطاب پر مبنی تحریر ہے جس کو نظرثانی کے بعد یہ روپ دیا گیا۔ خرم مراد لکھتے ہیں ’’اگر دور دراز گاؤں میں کوئی ایک استاد اس کو پڑھ کر بڑا کام کرنے کے لیے تیار ہو جائے اور اپنے مقام پر میرے الفاظ میں ’’اسلام کا قلب‘‘بن کر کھڑا ہو جائے تو ہی سمجھوں گا کہ میری محنت وصول ہو گئی‘‘۔
جذبوں سے سرشار کرنے اور نیندیں اڑا دینے والا یہ پیغام کیا ہے۔ اساتذہ کے لیے اس میں کیا رہنمائی ہے پڑھے بغیر اس سے آگہی ممکن نہیں، اساتذہ کرام کے لیے خوبصورت لائحہ عمل فرام کرنے والا کتابچہ۔
جذبوں سے سرشار کرنے اور نیندیں اڑا دینے والا یہ پیغام کیا ہے۔ اساتذہ کے لیے اس میں کیا رہنمائی ہے پڑھے بغیر اس سے آگہی ممکن نہیں، اساتذہ کرام کے لیے خوبصورت لائحہ عمل فرام کرنے والا کتابچہ۔
نام کتابچہ : احیائے اسلام اور معلم
مرتبہ : خرم مراد
صفحات : ۵۴
قیمت : درج نہیں
ناشر : ادارہ منشورات ، منصورہ ملتان روڈ، لاہور ۵۴۵۷۰
فون:۵۴۳۴۹۰۹۔۵۴۷۵۳۵۶۔۰۴۲
مرتبہ : خرم مراد
صفحات : ۵۴
قیمت : درج نہیں
ناشر : ادارہ منشورات ، منصورہ ملتان روڈ، لاہور ۵۴۵۷۰
فون:۵۴۳۴۹۰۹۔۵۴۷۵۳۵۶۔۰۴۲
0 comments:
Post a Comment