Saturday, 23 November 2013

تذکرہ رفقاے جماعت اسلامی

| |
یہ تحریک اسلامی کے ان احباب کا دل نواز تذکرہ ہے جو ابتدائی دور میں سیدمودودی کی برپا کردہ جماعت اسلامی کے ساتھ وابستہ ہوئے۔ تمام زندگی فریضہ اقامت دین کی ادایگی کے لیے مصروفِ جدوجہد رہے۔ گویا 146وفاداری بشرط استواری اصل ایمان ہے145 کا نمونہ اور مصداق بنے رہے۔ بے لوثی، اخلاص، صدق، راستی، استقامت، ثابت قدمی اور ایثار ان کی زندگی کا طرۂ امتیاز رہا۔
۴۰ سے زائد شخصیات کا یہ تذکرہ ، تعزیتی مضامین، عمدہ علمی نکات اور مولانا فتح محمد کے سوزِدل کے آئینہ دار ہیں۔ ان شخصیات کی جماعتی و تحریکی سرگرمیوں، اخلاص، للہیت، راہِ خدا میں استقامت کا ذکر ہے جن میں مولانا جان محمد عباسی، ڈاکٹر اسعد گیلانی، نعیم صدیقی، خرم مراد، رحیم بخش شاہین، مولانا صدرالدین اصلاحی، میاں طفیل محمد، عبدالغفار حسن، چودھری غلام جیلانی، فضل معبود، مولانا گلزار احمد مظاہری، مولانا گوہر رحمن، مولانا معین الدین خٹک، فخرالدین بٹ، راجا بشارت، ملک وزیرغازی وغیرہ کے تذکرے شامل ہیں۔
تحریکِ اسلامی کے کارکنان و قائدین کے لیے تحرک، روایات کو جاننے اور ابتدائی دور کے اکابرین و کارکنان کی شخصیت اور کردار کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنے والی کتاب، جس سے کارکنانِ تحریک بے نیاز نہیں ہوسکتے۔

تذکرہ رفقاے جماعت اسلامی (دورِ اوّل کے احباب)، مولانا فتح محمد۔ مرتب: پروفیسر نورورجان۔ ناشر: ادارہ معارف اسلامی، منصورہ، ملتان روڈ، لاہور۔ فون: ۳۵۴۳۲۴۱۹۔۰۴۲۔ صفحات: ۵۰۴۔ قیمت: ۴۰۰ روپے۔

0 comments:

Post a Comment