Wednesday 19 March 2014

حج یاد داشتیں

| |
سفر نامے، ہمیشہ دلچسپی سے پڑھی جانے والی صنف شمار ہوتی ہے۔ مگر حج کے سفرنامے دل کی آنکھوں سے پڑھے جاتے ہیں۔ زھے مقدر کہنے کو تو ’’سفرنامہ حج‘‘ ہے، مگر یہ سفر نامے سے زیادہ واردات قلبی اور مشاہدات پر مبنی ہے، جو مصنفہ کے جذباتِ دل کا آئینہ دار ہے۔ جس میں سفر کی مشکلات سے، حج کے نتظامات اور امت کے خوبصورت رنگوں سے لے کر، اس روحانی تجربے سے گزرنے کی تمام واردات کا تذکرہ آ گیا ہے۔ 

حضرت ابراہیم اور حضرت حاجرہؑ کی بے آب و گیاہ صحرا میں سعی و جہد۔۔۔ اور نبی کے نقوش پا اس سفر کا حاصل ہیں۔ زائر حرم نے اس خوبصورتی اور مہارت کے ساتھ قلم بند کیا ہے کہ دورانِ مطالعہ قاری خود ساتھ ساتھ سفر کرتا محسوس ہوتا ہے۔ روحانی کیفیت، لطف اور دل کی زندگی جلا پاتے ہیں اور زائرانِ حرم کا ذوق و شوق اور جذبہ بھی دوآتشہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ اور مسافرانِ حرم کی بے تابیاں اور بے قراریاں بھی۔۔۔ کتنی صدیاں بیت گئی ہیں لیکن اس گھر کی زیارت کرنے والوں کے جذبے ماند نہیں پڑتے۔۔۔ کہ یہ اس گھر کی برکات و فضیلت ہیں، جو 
تاقیام قیامت جاری رہے گی۔ 

بقول ماہرؔ : 
وہ کعبہ جسے دیکھ لینا عبادت
مسلسل ہے پیش نظر اللہ اللہ!

نام کتاب: زہے مقدر (حج یاد داشتیں)
مصنفہ: قانتہ رابعہ
ناشر: ادبیات، رحمان مارکیٹ غزنی سٹریٹ، اردو بازار لاہور 042-37232788
صفحات: 142 قیمت: 150 روپے

1 comments:

Mukhtasir Magar Dil K Taar Chairnay Wali Kitaab

Post a Comment