Wednesday, 20 February 2013

جنت کے پھول از گلدستہ رسولؐ : مفتی محمد مسلم منصوری

| |
نبی مہربانؐ کی احادیث کے مجموعوں میں سے مختلف ادوار میں مختصراورموضوعات کے اعتبار سے مختلف مجموعے ترتیب دئیے جاتے رہے۔زمانہ قدیم سے مختلف لوگوں نے افادہ عام کے لئے چالیس احادیث مرتب کیں ۔
میر پورخاص سندھ کے ایک دینی مدرسہ کے استاد محمدمسلم منصوری نے ادارہ معارف اسلامی منصورہ لاہور کی تربیتی وتصنیفی کلاس میں ’’اربعین الاطفال‘‘ کے عنوان سے صحیح احادیث کاانتخاب کرکے ،صحت کے اہتمام کے ساتھ مقالہ قلمبند کیا ۔ادارہ معارف اسلامی نے اس مقالے کو خوبصورت انداز میں زیور طباعت کے ساتھ آراستہ کرکے شائع کرنے کااہتمام کیا ہے۔بچوں کے حوالے سے احادیث اربعینات کامجموعہ کہیں کم ہی دیکھنے میں آیا ہے۔مفتی محمدمسلم منصوری نے چالیس احادیث ہی جمع نہیں کیں بلکہ ہر حدیث کی تخریج ، تشریح اوردیگر احادیث کاتذکرہ کیا ہے اورمستند حوالہ جات کااہتمام بھی۔
ادارہ معارف اسلامی کے رفیق علمی مولانا محمداحمد نے محنت کے ساتھ اضافے کئے،جبکہ مولانا امیر الدین مہر کی تفریظ کتاب کے خوبصورت تعارف پرمشتمل ہے ۔
چند اربعینات کے عنوان سے 49مختصرکتب احادیث کاتذکرہ ،کتاب کے حسن میں اضافہ کاباعث ہے۔