Wednesday, 20 February 2013

قرآن حکیم اور امت مسلمہ : محمد محمود الصواف مترجم رائے خدابخش کلیار

| |
قرآن مجید ،اللہ کاانسانیت کے نام آخری پیغام ہے۔انسانیت کو سربلندی،عروج کاراستہ دکھانے والی یہ کتاب عظیم ،امت کے لئے ہدایت کاابدی سرچشمہ ہے۔
اخوان المسلمون کے رہنما محمدمحمود الصواف نے قرآن کے بارے میں مکہ مکرمہ میں لیکچر دیا بعد ازاں اسے کتابچہ کی صورت میں ترتیب دیا۔جس کاخوبصورت ترجمہ رائے خدابخش کلیار نے کیا ہے ۔اس سے قبل بھی وہ مختلف کتب کاخوبصورت انداز میں ترجمہ پیش کرچکے ہیں۔
مختصر انداز میں ترتیب دیتے ہوئے ان کے پیش نظر یہ تھا کہ موجودہ زمانے میں چونکہ لوگوں کے پاس مطالعہ کے لئے وقت نہیں ہے ۔اس لئے ایسی چیز ترتیب دی جائے کہ ایک ہی نشست میں مطالعہ کیا جاسکے۔اس سوچ کے پیش نظر قرآن کے حوالے سے انہوں نے یہ پہلارسالہ ترتیب دیا ہے جس میں قرآن عظیم الشان کے انوار وآثار ،خصائل ،فضائل،تفسیر اورقرآت جیسے موضوعات کااحاطہ کیا ۔کتابچے کے آخرمیں دی گئی دعا خوبصورت اہم اورقیمتی چیز ہے۔قرآن مجید کے ساتھ تعلق کو مضبوط بنانے کے حوالے سے یہ کتابچہ مفید اضافہ ہے۔