سید مودودیؒ کے قریبی رفیق کار تحریک اسلامی کے گل سرسید اورمثالی قائد اورداعی دین چوہدری علی احمدخاںؒ کاتذکرہ جانفزاء ،ڈاکٹر عبدالغنی فاروق نے نہ صرف سید اسعد گیلانی مرحوم کی ترتیب دی ہوئی کتاب’’ چوہدری علی احمد خان‘‘سے استفادہ کیابلکہ ان کے چھوٹے بھائی چوہدری غلام احمد سے بھی بہت بیش قیمت معلومات حاصل کیں اورانہیں اس کتابچے کاحصہ بنایا ہے۔چوہدری علی احمدخاں جماعت اسلامی کے مثالی کارکن تھے۔جفاکش،محنتی،وفادار اورصاحب عزیمت ایسے ہی لوگ تحریک کاسرمایہ ہوتے ہیں جن سے نئے آنے والے روشنی پاتے ہیں ۔چوہدری علی احمدخان کی زندگی کارکنان تحریک کیلئے بہترین مثال اورنمونہ کادرجہ رکھتی ہے۔ تحریک کاکام کرنے والوں کے لئے بیش قیمت تحفہ ہے جس کامطالعہ جذبہ تحرک کاباعث ہے۔