Tuesday, 19 February 2013

حضرت محمد ﷺ . محمدیوسف اصلاحی

| |
حضور ﷺ کی سیرت ایک ایسا موضوع ہے جس پر دنیا کے ہر گوشے میں ، ہر صدی میں لکھا گیا ہے اور یہ کام تا قیامت جاری رہے گا کہ خود اﷲ رب العزت نے آپ کا ذکر بلند کیا ہے۔ 
امریکہ جس کی غالب اکثریت تثلیث کے عقیدے کی قائل ہے ۔حضرت عیسیٰ کو ابن اﷲ مانتے ہیں اور ملک کی اقلیت جو اپنے اثرات کے باعث کافی اہم ہے وہ بھی عقیدہ توحید سے دور اور حضرت عزیر ؑ کو اﷲ کا بیٹا قرار دیتی ہے۔ اس پس منظرمیں رسالت کی صحیح اور جامع تصور پیش کرنے میں محمد یوسف اصلاحی کا یہ مقالہ بہت قیمتی دستاویز اور رنگ انگیز مواد مہیا کرتا ہے۔ یہ ایک تقریرہے جو شمالی امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں اناہائیم کے مقام پر منعقد ہ پہلی انٹرنیشنل کانفرنس میں کی گئی، جس میں رسالت کا صحیح اور جامع تصور پیش کیا گیا۔ البدر نے خوبصورت اور دیدہ زیب انداز میں طبع کرکے شائقین علم تک پہنچانے کی ایک کامیاب کوشش کی ہے۔