Wednesday, 23 October 2013

جدید ہتھیار

| |
دورِ حاضر بجا طور پر جدید ٹیکنالوجیز سے لیس انٹرنیٹ، موبائیل اور سوشل میڈیا کا دور ہے جہاں اس کا استعمال رابطہ کاری میں سہولت فراہم کرتا ہے، وہیں پر تحقیق و کتشاف کی نئی راہیں کھولتا اور سجھاتا نظر آتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی نے انسانی زندگی، معاشرت، روایات، سماج، تصورِزندگی اور رہن سہن میں بہت بُعد اور تفاوت پیدا کردیا ہے۔ 
مغرب کے بڑھتے ہوئے اثرات جہاں معاشروں کو متاثر کر رہے ہیں وہیں نوجوان نسل پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، مشرق و مغر ب کا موازنہ بھی کئی الجھنوں اور پیچیدگیوں کا موجب بن رہا ہے۔ جس سے مایوسی کی کیفیت جنم لیتی ہے۔ اس میں شک نہیں کہ جدید ٹیکنالوجی دورِجدید کا ایک اہم ہتھیار (Tool) اور اہم ضرورت بن چکا ہے۔ 
جدید ہتھیار، انٹرنیٹ ، انٹرنیٹ کی تاریخ، موبائل کے معاشرے پر مرتب ہونے والے اثرات، انٹرنیٹ کے مختلف رجحانات، موبائل، فیس بک پر مبنی سروے رپورٹ، انٹرنیٹ کی کہانیاں، نوجوان نسل کی پسندیدہ ویب سائٹس، فیس بک، کمپیوٹر کے متعلق معلومات اور اس حوالے سے پیدا ہونے والے سوالات کا قرآن و سنت کی روشنی میں جوابات، آگہی اور حل پیش کرتی ہے۔ 
میر بابر مشتاق نے اس کتاب میں محنت اور صحافیانہ ذوق کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ اپنی طبیعت اور مزاج کے اعتبار سے صحافیانہ ذوق کے مالک، متحرک، فعال اور جستجو کے پیکر ہیں۔ ان کی ترتیب دی ہوئی دوسری کتابیں بھی امت کے درد میں ڈوبی ہوئی اور اس کے مسائل کا احاطہ کرتی ہیں۔
مغرب اور مغربی معاشرے، زندگی کی اعلیٰ اقدار سے تہی دامن اور مادر پدر آزادی اور دنیا کی چکاچوند پر ہر لمحہ فریفتہ کرتے، خدا بیزاری اور رنگارنگی کشیدکرنے والے ہیں۔ مغرب کے ٹی وی ڈرامے ہوں یا کارٹون نیٹ ورک، اشتہارات ہوں یا دوسرے پروگرامات، سب کا منشا و مقصدانسانیت کو دنیا کی بوقلمونیوں اور رنگینوں میں گم کر دینے کے سوا کچھ نہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ میڈیا پر یہودی تسلط اب ڈھکی چھپی بات نہیں۔ میڈیا پر کیا دکھایا جائے، کیسے دکھایا جائے اور کیا نہ دکھایا جائے۔ سچ پر جھوٹ کا پردہ کیسے ڈالا جائے۔ یہودی ذہن کس حد تک کارفرما ہے اس کا اندازہ گہرائی میں جائے بغیر نہیں ہوتا۔ یہ کتاب اہل یہود کے چہرے سے یہ نقاب کامیابی سے سرکاتی نظر آتی ہے۔
جدید ٹیکنالوجی نے انسانی زندگی کو جہاں وسعت سے ہمکنار کیا ہے وہیں پر اُسے تیزی اور سرعت کا راستہ بھی دکھایا ہے۔ معاشرے معلومات کے بہاؤ میں بہتے نظر آتے ہیں یہ اس کا نتیجہ اور شاخسانہ ہے کہ معاشرے تیزی کے ساتھ بگاڑ میں مبتلا ہو رہے ہیں اختلافی زوال اور بے راہ روی نے انھیں اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ایسے میں یہ کتاب رہنمائی کا فریضہ انجام دیتی ہوئی، انمول اور لازوال نعمت ہے۔ معاشرے کو بالعموم اور نوجوان نسل کو اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آگے پھیلانا چاہیے کہ یہ بھی نیکی ہے۔

مصنف: میر بابر مشتاق، صفحات: 294، قیمت: 300 روپے
ناشر: عثمان پبلی کیشنز، کراچی

2 comments:

Maulana told us to use all these to return and counter west' planing

Sir actually it's up to us
K hum technology ko kasy use krty hn
You r right
our youth should be teached how to use technology in right way
#HAMMAD

Post a Comment