Saturday, 9 November 2013

خطباتِ صدیقی

| |
یہ خطبات دین کی تعلیمات کا خلاصہ ہیں۔قرآن و سنت کی تعلیم پر مبنی یہ خطبات ایمانیات، عبادات، اصلاح و تربیت اور اجتماعی زندگی سے متعلق اسلامی تعلیمات کا احاطہ کرتے ہیں۔ ڈاکٹر محمداسلم صدیقی، صاحبِ تفسیر روح القرآن ہیں، محتاجِ تعارف نہیں۔جامعہ پنجاب سے فراغت کے بعد مختلف مقامات پر دعوتی، دینی اور قرآنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ خطبات کیا ہیں، معلومات کا خزینہ ہیں اور آیاتِ قرآنی، احادیث اور فکرانگیز ایمانی واقعات سے آراستہ ہیں۔ ان میں جابجا اقبال، اکبر، حالی، فیض اور مولانا ظفرعلی خان کے اشعار اس نسخے کی لَے بڑھاتے ہیں۔ موضوعات کا تنوع، زبان و بیان کی خوب صورتی اور معلومات کی فراوانی قاری کی توجہ مرتکز رکھتی ہے۔ چند اہم موضوعات: سورۂ فاتحہ سے متعلق چند حقائق، قرآنِ کریم کا چیلنج، حُبِ دنیا میں بے اعتدالی، تیسری طلاق کے احکام، انسانی بگاڑ کا اصل سبب اور حل۔ دروس دینے والے ہوں، خطباتِ جمعہ دینے والے یا دعوتِ دین کا کام کرنے والے ان خطبات سے فائدہ اُٹھائیں۔

خطباتِ صدیقی، تالیف: ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی۔ ناشر: نشریات، الحمدمارکیٹ، اُردو بازار، لاہور۔ فون: ۴۵۹۸۴۱۸۔۰۳۲۱۔ صفحات:۵۵۱۔

1 comments:

Imran Zahoor Ghazi sahib
I want to purchase this as soon as possible so help me in in this regard...

Post a Comment