Tuesday 15 July 2014

کتاب الصّوم

| |
یہ کتاب سید مودودیؒ کے ان خطبات کا مجموعہ ہے جو مشکوۃ المصابیح کے مشہور مجموعے ’کتاب الصوم‘ کی تشریح پر مشتمل ہیں۔ مشکوٰۃ المصابیح 8ویں صدی کے عالم و فقیہ و محدث محمدبن عبداللہ تبریزی کی نادر تالیف ہے۔ جس کی بنیاد محدث، مفسر اور فقیہ امام بغوی کے مرتب کردہ مجموعے ’مصابیح السنہ‘ پر رکھی گئی۔ مولانا مودودیؒ نے یہ دروس ہفتہ وار اجتماعات میں افادہ عام کے لیے دیے تھے۔ جس کو ابتداً حفیظ الرحمن احسن نے ترتیب دیا۔ البدر پبلی کیشنز نے اس اہم مجموعے کو شائع کیا۔ اب اس کا تازہ ایڈیشن مجلد صورت میں سامنے آیا ہے۔ نہایت دیدہ زیب انداز میں اغلاط سے پاک یہ مجموعہ روزے، رویت ہلال، سحری، افطاری، روزے کے مقاصد و مسائل، مسافر کا روزہ، روزے کی قضا، حضورؐ رمضان کے روزوں کے علاوہ کب کب روزے رکھتے، لیلۃ القدر اور اعتکاف کے موضوع پر ایک جامع دستاویز ہے۔ جس سے عام و خاص روحانی فوائد سمیٹ سکتے ہیں۔

کتاب الصّوم: سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ صفحات: 263،قیمت:325 روپے
ناشر: البدر پبلی کیشنز،23 راحت مارکیٹ اُردو بازار لاہور۔ فون:042-37225030

0 comments:

Post a Comment