Thursday, 10 July 2014

روزہ اور صحت

| |
رمضان المبارک کے روزے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب کرتے ہیں۔ 9ابواب پر مشتمل یہ وہ 30 لیکچرز ہیں، جو جماعت اسلامی کراچی کے دیب ٹی وی’راہ‘ سے ’’روزہ اور صحت‘‘ کے عنوان سے نشر ہوئے۔ جنھوں نے ان لیکچرز کو سنا پسند کیا۔ ’’روزہ اور صحت‘‘ ایک ا یسے موضوع پر آغا خان یونی ورسٹی کے ماہر اعصابی امراض ڈاکٹر محمد واسع شاکر نے نہایت عمدہ مدلل اور خوبصورت انداز میں موضوع کا احاطہ کیا۔ روزے کے حوالے سے مختلف غلط تصورات معاشرے میں عام ہیں، جہاں ان پر گرفت کی گئی، وہیں پر اسلامی تصورِ عبادت اور سیرت مبارکہ کی روشنی میں صحت و غذا پر بات کی گئی۔ تراویح اور روزہ انسانی جسم اور صحت پرکیا اثرات مرتب کرتے ہیں۔ بالخصوص مختلف امراض جن میں بلڈپریشر، امراض قلب، ذیابیطس، گردے، جگر، معدہ اور آنتوں کی بیماریاں، نفسیاتی اور جوڑوں کے عوارض، نیز دانتوں پر ہونے والے اثرات اور طبی ثمرات کے عنوان پر مثبت اثرات کا بیان ہے۔ روزے پر مغرب بالخصوص امریکہ اور یورپ میں ہونے والی تحقیق اور اسے کیسے مختلف امراض کے علاج کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ کتاب کیا ہے گویا کوزے میں دریا بند کر دیا ہے۔ ڈاکٹر واسع شاکر نے خالص طبی انداز میں اس موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی ہے۔ 

’روزہ اور صحت‘ ان کی پہلی کاوش ہے۔ امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ روزہ دار اور مریض ہی نہیں ڈاکٹرز بھی اس سے کما حقہٗ فائدہ اٹھا سکتے ۔

روزہ اور صحت، ڈاکٹر محمد واسع شاکر، صفحات: 150 قیمت:130 روپے
ناشر: منشورات، منصورہ، ملتان روڈ لاہور۔ فون:042-35434909

0 comments:

Post a Comment