نہایت فکرانگیز انداز میں روزے کے روحانی اور انقلابی پہلوؤں پر قدرے تفصیل کے ساتھ گفتگو کی گئی۔ رب کے ساتھ تعلق، اپنی تربیت و تزکیہ، انسانی زندگی میں روزے کا کردار، انفرادی اور اجتماعی پہلو پر نہایت جامع انداز میں روشنی ڈالی گئی ہے۔ سچی اسلامی زندگی کیا ہوتی ہے اور کیسے تشکیل پاتی ہے۔ یہ کتاب قرآن و سنت کی روشنی میں جامع انداز میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ جس میں زندگی کے اخلاقی، روحانی، معاشرتی اور تہذیبی پہلو پر منفرد اور عالمانہ انداز میں گفتگو پر مبنی ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے پبلک ٹی وی کو رمضان المبارک پر فراہم کیے جانے والے 30 لیکچرز ہیں۔ لیکن اب یہ لیکچرز نہیں مربوط تحریر ہے۔ ڈاکٹر انیس احمد نے ان پرجس انداز میں محنت کی ہے اس سے یہ اب بالکل نئی چیز بن گئی ہے۔ روزے کے منفرد پہلو اِن لیکچرز میں سامنے لائے گئے ہیں جس سے روزے کے مختلف پہلو وضاحت کے ساتھ سامنے آ گئے ہیں۔
رمضان المبارک میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات کو نہایت ایمان افروز انداز میں یادہانی کے طور پر قلم بند کیا گیا ہے بالخصوص غزوۂ بدر، سندھ میں اسلام اور قیامِ پاکستان۔
روزے کے بارے میں نہایت عمدہ، جامع اور فکرانگیز لوازمہ پر مشتمل کتاب ہے جو انقلاب کے خوگر اور داعیانِ دین کے جذبوں کو دو آتشہ کرنے اور مہمیز کا ذریعہ ہے۔

روزہ ہماری زندگی: ڈاکٹر انیس احمد، صفحات: 336 قیمت: 296 روپے
ناشر: منشورات، منصورہ ملتان روڈ لاہور۔فون:042-35434909
ناشر: منشورات، منصورہ ملتان روڈ لاہور۔فون:042-35434909
0 comments:
Post a Comment