جولائی اور اگست ۲۰۱۴ء کے مہینوں میں اہلِ غزہ
پر قیامت گزری۔ غزہ پر کیا گزری؟ دراصل اسی قیامت کاتذکرہ ہے۔ پانچ ابواب پر مشتمل
یہ مختصرسی کتاب جہاں فلسطینیوں کی جدوجہد سے روشناس کرانے کا ذریعہ ہے وہیں اسرائیلی
جبر اور اس کے سرپرستوں کا پردہ چاک کرتی ہے اور اُمت مسلمہ کی بے چارگی، بے بسی اور
بے حسی کا نوحہ بھی ہے۔ فلسطین کی تاریخ ، محلِ وقوع حضرت عمرؓ کے زمانے میں فتح، صہیونیت
کی ابتدا اور اقدامات، برطانوی رویہ، حماس کی تاسیس اور موجودہ صورت، حماس کی لیڈرشپ
کا تعارف، مراحل، طریق کار، جدوجہد اور تازہ اسرائیلی واردات پر تفصیل سے روشنی ڈالتی
ہے۔ تصاویر کتاب کی افادیت اور کشش میں اضافہ کرتی ہیں۔
مصنف: میربابر مشتاق۔ ناشر: عثمان پبلی کیشنز، اے۔۸، بلاک بی۔۱۳، ریلوے ہاؤسنگ اسکیم، گلشن اقبال ، کراچی۔
فون: ۴۸۷۴۰۷۴۔۰۳۶۴۔ صفحات: ۱۱۲۔ قیمت: ۲۱۰روپے۔
0 comments:
Post a Comment